123
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا اور دونوں ایوانوں کے تحریک انصاف کے ارکان کو عدلیہ کے حوالے سے بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی و تحریری طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کردیا گیا ہے اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے ارکان کواعتماد میں لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان نے بطور چیئرمین ممبران کو پارٹی فیصلے کے مطابق احکامات جاری کیے تھے۔