ہفتہ, 26 اپریل , 2025

تاجروں کے کسی گروپ نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو یہ خیانت ہوگی، نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا ہے کہ 28 اگست کو تاجر مکمل ہڑتال کریں گے، تاجروں کے کسی گروپ نے اگر ہمارا ساتھ نہ دیا تو یہ خیانت ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے مستقل ٹیرف کو کم کیا جائے، جو حالیہ ریلیف دیا گیا ہے وہ پاکستانی عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے، کے پی میں یہ ریلیف کیوں نہیں دیا گیا کیونکہ وہاں اتحادیوں کی حکومت تھی۔

latest urdu news

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ 28 اگست کے دن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، تنخواہ دار لوگوں پر ٹیکس اور حکومتی مراعات ختم ہونی چاہیے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگنا چاہیے، خیبرپختونخوا کا بجلی کی پیداوار میں اہم کردار ہے ان کو حق ضرور ملنے چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ کہنا تھا کہ حکمرانوں کی آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹ خزانے میں آ جائے تو بجلی سستی ہو سکتی ہے، 28 اگست کو پاکستان بھر میں ہڑتال ہوگی اور اس متعلق تاجروں نے حمایت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کو توڑنا چاہے گی ان کو ہوشیار رہنا چاہیے، دکاندار اپنی دکانین بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا یہ کہنا تھا کہ فتنہ پارٹی تسلیم کر لے گیم ختم ہوچکی ہے، گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی، پوری تحریک انصاف اگر گنگا میں نہا کر بھی آجائے تو 9 مئی کے سیاہ دھبے کو نہیں مٹاسکے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے، اس کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی نہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دینے ہوتی ہیں، 1 سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter