بھارت کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، ایاز صادق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کی قیادت نواز شریف نے کی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے میں پوری ٹیم نے شاندار کردار ادا کیا، اس دوران نواز شریف کی ہدایات اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حکمت عملی طے کی گئی، ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع یقینی بنایا۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی، پارلیمنٹ میں بھی تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، میں افواج کے تمام سربراہان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتی جاتی، حوصلہ اور قربانی کا جذبہ بھی درکار ہوتا ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 500 ارب سے 18 ہزار ارب روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نئے مالی سال میں 14 ہزار 307 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، جن میں سے 6 ہزار 470 ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکسز سے حاصل کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter