بم حملہ ، دہشتگردہلاک جبکہ پولیس اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

گوادر میں ایک رہائشی مکان پر دستی بم حملہ کیا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ بلال مسجد کے نزدیک ایک مکان کو دہشتگردوں نے دستی بم کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے۔

ترجمان شاہد رند کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر لیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار محمد خماری نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter