جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلوچستان کے حقوق کیلئے اختر مینگل کا بڑا مضبوط کردار ہے، رانا ثناءاللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اختر مینگل ہمارے بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں، بلوچستان کے حقوق کیلئے اختر مینگل کا بڑا توانا اور متحرک کردار ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کی بلوچستان میں بہت وقعت ہے، استعفیٰ دینے کے بعد رانا ثناء اللہ نے خود بھی کہا ہے کہ وہ سرپرائز تھے، ان کے فیصلے سے حلقے کے لوگ، پارٹی اور سب حیران ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سے بیٹھ کر بات کریں گے، ان کی جو بھی ناراضگی ہے وہ دور کریں گے ہماری کوشش ہے کہ انہیں ساتھ لے کر چلیں، ہمیں امید ہے وہ ہماری درخواست قبول کر لیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے اختر مینگل سے درخواست کرتے ہوئے یہ کہا کہ آپ اپنا استعفیٰ واپس لیں، آپ کا پارلیمنٹ میں رہنا ہم سب کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جمہوری جدوجہد میں آپکا بڑا کردار ہے۔

اختر مینگل جیسے سینئر سیاستدان اور ایک مضبوط آواز کو بلوچستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں موجود رہنا چاہیے۔

اختر مینگل قومی لیڈر ہیں، انہیں سیاسی صورتحال میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے، سینئر سیاستدان نے جن تحفظات کا ذکر کیا ان کو متعلقہ حلقوں تک پہنچائیں گے، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سردار اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

سردار اختر مینگل نے کہا اپنے استعفے کے معاملے میں بلوچستان کے حالات دیکھ کر فیصلہ کرکے آیا تھا، میں اسٹیٹ، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter