جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے معصوم لوگوں کو ورغلایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو اسٹیٹ مخالف سرگرمیوں کیلئے اکسایا جاتا ہے۔

latest urdu news

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچ بچیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بندوبست کر رہے ہیں، آپ ان بچیوں کو اٹھا کر جنگ کے ایندھن میں دھکیل رہے ہیں، یہ معصوم لوگوں کی جان لیکر کیسے بلوچستان کی خدمت کررہے ہیں؟

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجگور میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اُتنی ہی کم ہے، کوئٹہ میں ایک معصوم حجام کو مار دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میں اس بیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے یہ احساس کیا کہ وہ غلط راستے پر تھی، والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت اور انکی دیکھ بھال کریں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے، ہم نےپارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی، جب کوئی جماعت یہ کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے، تو اسکا مطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کواگرجیل سےنکالیں گےتومزید مسائل پیدا ہوں گے، ہم بانی پی ٹی آئی کوعدالت کےذریعےرہا کروائیں گے، 8 فروری کو قوم نے سابق وزیراعظم کو ووٹ دیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter