جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلوچستان: دھماکے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان، ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جبکہ دھماکے سے قریب کھڑی 1 گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

latest urdu news

پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter