جمعہ, 25 اپریل , 2025

بلاول بھٹو نے جلسے میں جو باتیں کیں وہ جوش خطابت میں کیں: رانا ثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں جو باتیں کیں وہ جوش خطابت میں کیں اس پر ردعمل دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی سندھ کے حصے کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے اور یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جاچکا ہے جو اس پر مناسب فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو کا بیان جلسے کے ماحول میں دیا گیا اور ایسے موقعوں پر اکثر جذبات میں باتیں ہو جاتی ہیں۔ بیانات کو ایک دائرے میں رہنا چاہیے اور ایک دوسرے کا احترام ملحوظ رکھنا چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بات چیت کے لیے تیار ہے اور وزیراعظم جلد اس کے لیے مناسب طریقہ کار طے کریں گے۔

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ جیل ملاقاتوں کے حوالے سے ضابطوں کی پاسداری کرے۔ جن لوگوں کے نام فہرست میں ہوں صرف وہی ملاقات کے لیے جائیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter