چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
کراچی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ کوئٹہ کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز لائرز فورم کے عہدیداروں سے بھی خطاب کریں گے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کی بحالی کے پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے، ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی، جب کوئی جماعت یہ کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گے، تو اسکا مطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔