جمعہ, 25 اپریل , 2025

بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب میں شامل ہیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب میں شامل ہیں۔

بزرگ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کیلئے ایک سبق ہیں، ضعیف افراد وہ چراغ ہیں کہ جن کی روشنیوں سے پوری قوم استفادہ حاصل کرتی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بزرگ افراد پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، بزرگوں کی عزت ہماری روایات میں شامل ہے، بزرگوں کے زندگی کے تجربات اور مشاہدات ہمارے لئےبڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، ان کے لئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، ان کا ہمیشہ احترام کریں، جس طرح انہوں نے بچپن میں ہمیں پالا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کیلئے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے، اولڈ ہوم میں ضعیف خواتین کو حج کرنے کی بھی سعادت حاصل ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter