برطانیہ میں جھوٹی خبر سے ہونیوالے فسادات کے مقدمے میں نامزد ملزم ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔
لاہور، برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کے کیس میں نامزد ملزم فرحان آصف کو عدالت کی جانب سے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔
لاہور کی ضلعی کچہری میں فرحان آصف کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ہے۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بتایا ہے کہ یہ نیوز پہلے سے شیئر ہوئی تھی، نامزد ملزم فرحان کی جانب سے اس نیوز کو ہی آگے شیئر کیا گیا، اس کی ہر طرح سے تفتیش کی گئی، ملزم فرحان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔
عدالت کی جانب سے یہ استفسار کیا گیا ہے کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟ جس پر فرحان آصف کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزم کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت کی جانب سے منظور کرتے ہوئے نامزد ملزم فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔