وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہو گئے۔
آئی ایم ایف کے دباؤ پر پنجاب حکومت نے شہر اقتدار اسلام آباد کے صارفین کے لئے ریلیف ختم کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کیپٹل کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے۔
آئیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ستمبر کے ماہ کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر کراچی کے ساتھ ملکر روشنیوں کے شہر کی سڑکوں کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔
قائد کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کایہ کہنا تھا اس سال پورے سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں میں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ کہنا تھا میئر کراچی شہر کی سڑکیں تعمیر کروانا چاہتے ہیں، شہر کا نکاسی کا نظام ہر صورت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔