جمعہ, 25 اپریل , 2025

بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے کیسز کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

latest urdu news

سماعت کے دوران وائس چیئرمین روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تب بھی پنجاب میں بھی نہیں تھا، مجھے 1 سال 2 ماہ بعد حراست میں لیا گیا، جب میں رہا ہوا تو 9 مئی کیسز میں گرفتار کر لیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا میں نائب کپتان ہوں، میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ لوگ ڈرتے ہیں اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکٹھے ہوں گے۔

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا یہ کہنا تھا کہ 40 سال سے سیاست میں ہوں آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اب اچانک 55 مقدمات کیسے درج ہوگئے، یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے، یہ جان بوجھ کر التوا چاہتے ہیں، اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں، یہ قوم کے وقت کا ضیاع کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے 36 قسم کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے، حکومت کی جانب سے 14 روپے کا بجلی بلوں میں جو ریلیف دیا ہے وہ ناکافی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ کہنا تھا کہ بجلی بلوں پر 14 روپے کا ریلیف پورے پاکستان کیلئے ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ ہم نے پیچھے دنوں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کی، ہم مزید ہڑتالیں کریں گے اور عدالت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter