ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کردیا گیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلباء کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیا گیا، اب نجی میڈیکل کالج کے طالبعلم پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کے لیے 15 ہزار جمع کروائیں گے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ برس میڈیکل کالج کے طلبا کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار تھی، سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طالبعلم 7 ہزار روپے جمع کراوئیں گے۔

پی ایم ڈی سی کیجانب سے فیس میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے کم ہوئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق توقع ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا گروپ (اوپیک) پیداوار میں کمی کے فیصلے کو واپس لے سکتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter