ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ایران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا، عارف علوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اتنا بڑا ظلم کر رہا ہے اسے روکنا چاہئے، اسرائیل غنڈوں کی طرح مسلمان ممالک کو تباہ کر رہا ہے، اب مسلمان ممالک کو کھڑے ہونا چاہیے۔

latest urdu news

عارف علوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا موقف یہی تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جمہوریت کی پامالی ہو رہی ہے، کیا ضرورت تھی اس وقت 63 کو دیکھنے کی، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آئےاراکین اسمبلی اس قابل نہیں کہ ترامیم کرسکیں ۔

سابق صدر نے کہا کہ بھٹو کے خاندان سے ہی کہیں آئین کو آگ نہ لگ جائے، یہ ظلم کے ذریعے پاکستان کا نظام چلانا چاہتے ہیں،عمران خان سمیت کسی کو آئین پاکستان کے تحت ریلیف نہیں ملا۔

عارف علوی نے کہا کہ رجیم چینج کرنیوالوں کیساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئین کا نام باقی رکھیں گے، پی ٹی آئی ایک پرامن جماعت ہے، پولیس ہر بار پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کرتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter