جمعہ, 25 اپریل , 2025

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی اسپیڈ ٹھیک ہوجائے گی، پی ٹی اے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی اسپیڈ ٹھیک ہوجائے گی۔

پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی، ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملے کو بھی روکا جاسکے گا۔

latest urdu news

پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا۔

دوسری جانب، تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر گرفتار ہونے والے افغان باشندوں کے بیانات منظر عام پر آگئے۔

زیر حراست افغان باشندے کا کہنا تھا کہ میرا نام خیال گل ہے اور میرا تعلق افغانستان سے ہے، پی ٹی آئی نے مجھے 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا۔

خیال گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ کر چلی گئی اور ہمیں پولیس نے حراست میں لے لیا، پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر میں شرمندہ ہوں، انہوں نے مجھے پیسے بھی نہیں دیے اور نظر بھی نہیں آئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter