136
راولپنڈی، اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑا ہوگیا اور 1 قیدی نے کٹر کے وار سے دوسرے قیدی کو زخمی کردیا۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمہ میں گرفتار حوالاتی آتش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا، آتش حسین نے خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کی گردن، سر اور کندھے کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق زخمی قیدی کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے، اڈیالہ جیل کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال اس افسوسناک واقعے کے گواہ ہیں۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حوالاتیوں کے مابین لڑائی جھگڑے کا واقعہ 29 اگست کو جیل میں واقع چکر مسجد کے قریب پیش آیا ہے، افسوناک واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران شہزاد کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔