جمعہ, 25 اپریل , 2025

انٹرنیٹ 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا، وزارت آئی ٹی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی جانب سے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز میں خلل کو ٹھیک کرنے کی تاریخ دے دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے۔

latest urdu news

17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا، کٹاؤ کی وجہ سے 1500 جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی ہے۔

ایوان کو تحریری طور پر یہ جواب بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔

ایوان کو یہ بتایا گیا ہے کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کے دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اعلی سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئےیہ کہا گیا ہے کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، سروے میں تقریبا 3 سال سے زائد کا عرصہ لگے گا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter