جمعہ, 25 اپریل , 2025

انٹرا پارٹی انتخابات: جے یو آئی نے 60 دن کی مہلت مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشنز مکمل کرانے کے لیے 60 دن کی مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جے یو آئی (ف) انٹرا پارٹی انتخابات کیس کے متعلق سماعت کی، جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں الیکشن ہوچکے ہیں۔

latest urdu news

صوبائی سطح پر پارٹی الیکشنز جاری ہیں جس کے بعد وفاقی سطح پر الیکشن ہوں گے، وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے الیکشن پرکافی وقت لگتا ہے،عام انتخابات کی وجہ سے زیادہ تاخیر ہوئی، وکیل جے یو آئی کی جانب سے الیکشن مکمل کرانے کے لئے 60 دن کی مہلت مانگ لی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو بہت زیادہ وقت ہے،وکیل نے کہا کہ ہم 60 دن سے پہلے ہی الیکشن مکمل کروا لیں گے،آئینی ترمیم بھی ساتھ چل رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے یہ ریمارکس دیے گئے کہ آئینی ترمیم سے پارٹی الیکشن کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے، تاہم کمیشن کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter