انتقال سے چند روز قبل عمر شاہ کی آخری خواہش: "مجھے نیا اسکول بیگ دلائیں”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا۔

عمر شاہ، جنہوں نے اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت سے لاکھوں دل جیتے، انتقال سے چند دن قبل نیا اسکول بیگ دلانے کی فرمائش کی تھی۔

latest urdu news

احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سات دن قبل عمر کی ایک آخری ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دونوں بھائی اسکول یونیفارم میں نظر آتے ہیں۔ ویڈیو ان کے چچا نے بنائی تھی، جس میں عمر اپنے چاچو سے اسکول کے لیے نیا بیگ مانگ رہے تھے جبکہ احمد شاہ نے گرین رنگ کے سپورٹس یونیفارم کی فرمائش کی۔

اہل خانہ کے مطابق عمر شاہ بلکل ٹھیک حالت میں تھے، تاہم رات کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی، قے آئی اور انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ بدقسمتی سے فجر کے وقت ان کا انتقال ہو گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق قے کے دوران مواد پھیپھڑوں میں چلا گیا جس سے سانس کی نالی بند ہو گئی، جسم کو آکسیجن نہ ملنے کے باعث دل کا دورہ پڑا۔

عمر شاہ اپنی معصومیت اور شرارتی انداز کی وجہ سے بے پناہ مقبول تھے۔ ان کی اچانک وفات پر سوشل میڈیا پر غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف شخصیات اور مداحوں نے احمد شاہ اور ان کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

احمد کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی

یہ واقعہ نہ صرف ایک معصوم جان کے ضیاع کا دکھ بھرا لمحہ ہے بلکہ بچوں کی صحت اور ایمرجنسی طبی سہولیات کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter