جمعہ, 25 اپریل , 2025

انتظار پنجوتھا لاپتہ، فواد چوہدری بار کونسل پر برس پڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کبھی ایسا سوچا نہیں تھا کہ وکیلوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انتظار حسین  پنجوتھا بڑا شریف آدمی اور وہ بھی مسنگ ہوگئے، بار کونسل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی وکیلوں کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ صبح سے خبریں چل رہی ہیں کہ انتظار حسین پنجوتھا جو پی ٹی آئی کے لیگل ٹیم کے ممبر ہیں وہ مسنگ ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ میں بار کونسل کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی وکیلوں کی، کبھی ایسا سوچا نہیں تھا کہ وکیلوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، انتظار ترین پنجوتھا بڑا شریف آدمی ہے اس نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ذمہ دارانہ کردار کی وجہ سے آئینی ترمیم کا معاملہ ٹل گیا، پانچوں ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن آئی ہے کہ آئینی ترمیم کو روکا جائے، آٹھ ہفتے کا ڈرافٹ پبلک کرائیں اور اس پہ ڈیبیٹ کرائیں، رول کہتا ہے کہ جب بھی کوئی بل آئے گا اس پہ 8 ہفتے ڈیبیٹ ہوگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter