191
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ کل ہوگی امید ہے آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔
لاہور میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے، سی پیک کا فیز ون انفرا اسٹرکچر اور انرجی پر محیط تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے۔