الیکشن کمیشن نے 11 سابق اراکین قومی اسمبلی کو نااہل قراد دیدیا۔
سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نا اہل قرار دیا گیا ہے جو گوشوارے جمع کرانے تک نااہل رہیں گے۔ گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دئیے گئے سابق اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحاق خان، محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ، سید محمود شاہ، ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ، شمیم آرا پنور، محمود شاہ روبینہ عرفان کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند، سکندر علی، میر حمل و دیگر بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سات سابق اراکین عدیل احمد، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔