جمعہ, 25 اپریل , 2025

اعظم نذیر تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے متعلق پتہ نہیں، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی سپر عدالت قابل قبول نہیں ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئینی معاملات سپریم کورٹ میں آئینی بینچ بنا کر کیوں حل نہیں ہوتے؟ کسی بھی قسم کی سپر عدالت قابل قبول نہیں ہوگی۔

latest urdu news

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل پاس ہو جاتا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا، یہ لوگ محض کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اور ان کے اتحادیوں کا منفی کردار رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے متعلق پتہ نہیں، یہ لوگ چاہتے تھے کہ اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کسی اور کے آگے پھینک دیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی کسی قسم کا مسودہ نہیں دیا گیا، تمام تر صورتحال میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے مثبت کردار ادا کیا جو قابلِ تحسین ہے، ایسی کوئی مزید ترمیم آئی تو اس کا پارلیمنٹ میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا یہ پیغام ہے کہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا، کارکنان تیاری کریں یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter