عدالت نے اسلحہ و شراب کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈ ا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو کل گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
سیشن کورٹ کی جانب سے علی امین گنڈا پور کی میڈیکل بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔
عدالت نے بہارہ کہو پولیس کو علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیکر کل پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی میں ملوث ملازمین، افسران کو نوکریوں سے برخاست کر دینا چاہیے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان فائزعیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مردان میں شیشم کے قیمتی درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے پختونخوا حکومت سے محکمہ جنگلات کے 5 سالہ بجٹ، محکمہ جنگلات کے ملازمین اور کے پی میں اجازت کیساتھ اور غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ہیں۔