جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، اسلحہ و شراب برآمدگی مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور طبیعت ناسازی کی وجہ سے آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے ضمانت کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ان کے وکلاء آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، وزیر اعلیٰ کے وکلاء اسلام آباد کی عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسلحہ و شراب برآمدگی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات جار ی کردیے گئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter