جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیل نے فلسطین میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، آصف زرداری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

عالمی یوم امن کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی یوم امن پر اقوامِ عالم کے مابین امن کے اصولوں کے ساتھ وابستگی کا ارادہ کرتے ہیں۔

latest urdu news

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے، تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ اسرائیل، ہزاروں لوگوں کے غزہ میں قتل عام سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اقوامِ عالم کے مابین امن اور بقائے باہمی کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ہمیں ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکتی، جنگیں اور تنازعات لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter