سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے میرے بہت کھانے کھائے ہیں اس لیے ان کے ظہرانے میں آیا ہوں۔
اسلام آباد، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصرنے میرے بہت کھانے کھائے ہیں اس لیے ان کے ظہرانے میں آیا ہوں۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصر کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ انہوں نے میرے بہت کھانے کھائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی و سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن بھی ظہرانے میں شریک ہوئے، اسد قیصر نے گزشتہ روز سربراہ جے یوآئی (ف) کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔
آئینی ترامیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی، اس سلسلے میں اسد قیصر کافی متحرک رہے، سابق صدر عارف علوی بھی مولانا فضل الرحمان سے ملے تھے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حامد خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینئر جج ہی چیف جسٹس بنے گا، جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ کل کے نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم مسترد کرنا ہے، ابھی وقت ہے نہ ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم پیش کی جائے، کسی اور کورٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی کا یہ کہنا ہے کہ وکلاء صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں، ہم سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔