اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین مجوزہ ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی، جسے علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ازبک وزیر خارجہ نے بھی مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور وزیر اعظم پاکستان کے ممکنہ دورہ آذربائیجان پر گفتگو کی گئی تھی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter