8
اسلام آباد،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ تمام فریقین کو ذمہ داری اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے اس معاملے پر مستقبل میں قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔