جمعہ, 25 اپریل , 2025

استاد جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ استاد چراغ کی طرح ہوتا ہے جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں۔

یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں، استاد طالبعلموں کو علم کے نور سے سرفراز کرتے ہیں۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتھک محنت سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں، اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ یہ قوم کے بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی، اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں، انکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں ہر دن آپ کے نام ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter