جمعہ, 25 اپریل , 2025

ارمینا خان کی کار کا ٹرک سے تصادم، تصاویر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک کے ٹکر مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ خوش قسمتی سے اداکارہ اس کار حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے مختلف سٹوریز شیئر کی گئیں، جس میں گاڑی کے حادثے کے حوالے سے مداحوں کو بتایا گیا ہے۔

latest urdu news

خوبرو اداکارہ نے حادثے کے حوالے سے فالوورز کو آگاہ کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ہم بس مرنے والے تھے، ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی کار کو ٹکر مار دی، میں یہ واقعہ سنانے کے لیے زندہ بچ گئی ہوں، اللہ کا شکر ہے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میں ابھی تک کانپ رہی ہوں۔

ارمینا خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ ٹائپ کیا ہے کہ ٹرک نے اس طرف سے بھی ٹکر ماری تھی لیکن میں اس دوران دعاؤں کے حصار میں تھی، اسی لیے آج میں زندہ ہوں۔

خوبرو اداکارہ نے انسٹا گرام سٹوری میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ارمینا خان کی کار کا ٹرک سے تصادم، تصاویر وائرل

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter