وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ جن اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اُن میں مارکیٹنگ اور سیلز کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری سے رقم کے حصول کیساتھ کامیابی کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف اداروں کیجانب سے نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیرنے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ نجکاری میں مقابلے کی فضا اور کامیابی کے مقصد کو یقینی بنایا جائے۔
علیم خان نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے لیے دئیے گئے اشتہارات کو فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کے اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک سمیت مزید اداروں کی نجکاری پر بھی غور کیا گیا۔
دوسری جانب گلوکار اور سماجی رہنما ابرار الحق اگر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔
ابرار الحق کی جانب سے حسن نثار کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ جولائی میں برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ پیدا ہوتے ہیں اور اس برج سے تعلق رکھنے والے اس حد تک حساس ہوتے ہیں کہ ایسے لوگ دوسروں کی خاطر اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دیتے ہیں، ایسے لوگ دوسروں کا بہت احساس کرتے ہیں۔