جمعہ, 25 اپریل , 2025

اب وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، رانا ثناءاللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ و مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جا سکتی۔

latest urdu news

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں موجود ہے اسے فل کورٹ بینچ سنے اور قوم کو اس بھنور سے نکالے۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں یہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے کا واضح حکم دیا گیا۔

فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کردیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن رول 94 خلاف آئین اور غیرمؤثر ہے، رول 94 الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 51 اور 106 کے منافی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter