10
راولپنڈی، پاکستان نے مشق "ایکس انڈس” کے دوران زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، جو 450 کلومیٹر فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری، میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور سمت میں تبدیلی کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔
یہ تربیتی تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، سینئر افسران اور پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں و انجینئرز کی موجودگی میں کیا گیا۔
صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر تمام متعلقہ افسران، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔
قومی قیادت نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری اور تکنیکی مہارت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لیے ایک مضبوط سنگ میل قرار دیا۔