جمعہ, 25 اپریل , 2025

آپ کا مکا تو ویسے بھی مشہور ہے، جج کا شیر افضل مروت سے مکالمہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کے جج اور رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رش کی وجہ سے میری سانس رک رہی تھی تو ایک کارکن کو مکا مارا جو میڈیا میں چلا۔

latest urdu news

اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے رہنما پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مکا تو ویسے بھی مشہور ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس تو جلسہ گاہ آئی ہی نہیں، پولیس کا جلسہ گاہ میں کیا کام؟ کیا ممکن ہے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے اسلحہ چھین کر پولیس کی کنپٹی پر رکھا جائے؟

معزز جج کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بھی تو بڑا اہم عہدہ ہے، رہنما پی ٹی آئی نے کہا شعیب شاہین تو بٹیر نہیں رکھتا، پستول کہاں سے رکھے گا، شریف آدمی ہے، البتہ میں پستول رکھتا ہوں کیونکہ میں دشمن دار آدمی ہوں، لیکن جلسے میں میرے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter