آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، جنوبی پنجاب میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز گرج چمک اور تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق راجن پور اور بہاولپور سے ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کر کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو مالی امداد دی جائے گی، انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا نقصان ہے جس پر ہمیں گہرا دکھ ہے، ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے عوام اور اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کے دوران احتیاط کریں، کھلے آسمان کے نیچے نہ جائیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter