جمعہ, 25 اپریل , 2025

آرمی چیف عاصم منیر کا دورہ جنوبی وزیرستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وانا کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وانا میں کور کمانڈر پشاور کی جانب سے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وانا آمد پر عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف کو ترقیاتی اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کی جانب سے افسران اور فوجیوں کیساتھ بات چیت کی گئی اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جوانوں کی تیاری اور غیر معمولی حوصلے کو بھی سراہا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے دشمن قوتوں اور انکے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف کی جانب سے صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لانے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اظہار کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter