جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے۔

چین کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی عوام کو مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندرسے گہری ہے۔

latest urdu news

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، چین نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا،
پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter