جمعہ, 25 اپریل , 2025

آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عمارت بن کر رہ جائے گی، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عمارت بن کر رہ جائے گی۔

پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا، ساری رات آئینی ترمیم کے لئے ووٹ مانگا جا رہا تھا مگر مسودہ کسی کو نہیں دکھایا گیا، پتہ نہیں یہ آئینی مسودہ ہے یا ایون فیلڈ کی تفصیلات۔

ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مسودے کو ایک ڈرامے کی طرح سسپینس میں رکھا گیا، ساری رات آئین وقانون کیساتھ کھلواڑ کیا گیا، اپنے مفادات کی بولیاں لگائی جا رہی تھی، پوری رات سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کی تیاریاں ہو رہی تھی۔

مشیر اطلاعات کایہ کہنا تھا کہ ترمیم کے نام پر اپنے ذاتی سیاسی مفادات کے لئے جعلی حکومت اور اتحادی اپنا پورا زور لگا رہے ہیں، جعلی حکومت ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے، اس بار پیپلزپارٹی بھی ساتھ دے رہی ہے۔

بیرسٹر سیف کا یہ کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے نام پرعدلیہ کو مفلوج کیا جا رہا ہے، مجوزہ ترمیم کے بعد سپریم کورٹ محض ایک بے اختیار عمارت بن کر رہ جائے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter