ہفتہ, 26 اپریل , 2025

آئینی ترمیم کے باعث نواز شریف نے لندن جانے کا شیڈول تبدیل کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئینی ترمیم کے باعث نواز شریف نے لندن جانے کا شیڈول تبدیل کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آئینی ترمیم کے پیش نظر اپنا لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا لیکن اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی وہ لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت کی جانب سے اسی ہفتے یا اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں آئینی ترمیم لائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے  پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کے باعث آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے بیشتر رہنما اس بات کا اعلان کر چکے ہیں آئینی ترمیم جلد دوبارہ اسمبلی میں پیش کی جائیگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter