آئندہ مالی سال کا بجٹ 18 ہزار ارب روپے تک جانے کا امکان ، سود اور دفاع پر بڑا خرچ متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 500 ارب سے 18 ہزار ارب روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نئے مالی سال میں 14 ہزار 307 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، جن میں سے 6 ہزار 470 ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکسز سے حاصل کیے جائیں گے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 1 ہزار 153 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 4 ہزار 943 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی سے 1 ہزار 741 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 311 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

دستاویزات کے مطابق نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 584 ارب روپے ہے، جبکہ صوبوں کی جانب سے 1 ہزار 220 ارب روپے کا سرپلس دیا جائے گا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 685 ارب روپے اور دفاعی بجٹ کے لیے 2 ہزار 414 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

وفاقی ترقیاتی پروگرام پر 1 ہزار 65 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے، جب کہ نئے مالی سال میں حکومت کی جانب سے 6 ہزار 588 ارب روپے کا قرض لینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter