ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران صوبے کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

لاہور، حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران صوبے کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندی 28 اور 29 ستمبر کو لاگو رہے گی۔

latest urdu news

پابندی کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، اور ڈی جی خان کے امتحانی مراکز پر ہوگا۔

صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ان شہروں کے امتحانی مراکز کے قریب غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت ممنوع قرار دی گئی ہے۔

صرف امیدوار اور امتحانی عملہ ہی مراکز میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ 100 گز کے دائرے میں کسی غیر متعلقہ شخص کو موجود ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف امتحانات کے لیے ان شہروں میں 25 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter