ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہوگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

latest urdu news

یہ اطلاعات وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ سے حاصل ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی اور 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خاص طور پر ٹماٹر کی قیمت میں 33.20 فیصد تک اضافہ ہوا، جبکہ پیاز 8.70 فیصد، انڈے 2.18 فیصد اور آٹے کی قیمت 1.42 فیصد بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکن کی قیمت میں 6.38 فیصد، کیلے کی قیمت میں 4.70 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول، ڈیزل، دالیں اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان پایا گیا ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ

یہ مہنگائی کی موجودہ صورتحال ملک کے صارفین کے لیے مالی مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور حکومتی ادارے اس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter