لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی جانب سے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ہفتے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کی منظوری دی تھی اور نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان کی بطور سیکرٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہوگئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری کو قائم مقام سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میجر جنرل عامر اشفاق کیانی قائم مقام سیکرٹری دفاع کی ذمہ داریوں سے آج فارغ ہو جائیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter