جمعہ, 25 اپریل , 2025

علی امین گنڈا پور کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا پھر بازیابی ڈرامہ ہے، اختیار ولی خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا پھر بازیابی ڈرامہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے جھوٹے پراپیگنڈے کرتی رہی، فوج اور ریاست کیخلاف منفی پراپیگنڈے ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی جھوٹے پراپیگنڈے میں کمیونسٹ پارٹی سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

latest urdu news

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رو دھو کر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں اس دور کی کمیونسٹ پارٹی بن چکی ہے، وزیراعلیٰ بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں مستعفیٰ ہوں، اگر تحریک انصاف نے معافی نہیں مانگی تو جھوٹی پریس کانفرنسز کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی پر غور کرینگے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے دل اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔

انکا کہنا تھا کہ غزہ بدترین بمباری کے بعد اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس صورتحال پر عالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیل کے مظالم۔ آج فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی نئی لہر کو شروع ہوئے پورا ایک برس گزر چکا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter