ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ظلم و جبر میں ہونے والے الیکشن کشمیری قوم قبول نہیں کرے گی، چوہدری انوارالحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر میں ہونے والے الیکشن کشمیری قوم قبول نہیں کرے گی۔

سدھنوتی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کرائے جا رہے ہیں، ظلم و جبر میں ہونے والے الیکشن کشمیری قوم قبول نہیں کرے گی، مقبوضہ کشمیر انشاءاللہ جلد آزاد ہوگا۔

latest urdu news

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوام سے خطاب کے دوران چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ آج جو ہم سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں، یہ خاکی وردی کی قربانی ہے، جہاں پاکستان کو خطرہ ہوا وہاں خاکی وردی والوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے عوام کو آٹے اور بجلی میں ریلیف دیا ہے، ہم کسی بھی صورت میں مملکت خداد پاکستان کی احسان فراموشی نہیں کرسکتے۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ بلوچ لوگوں کی تحریک آزادی میں خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں، کشمیر آزاد کرانے والے یہاں کے لوگ ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter