سرکاری ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں: پنجاب حکومت کے 12 افسران کے تقرر و تبادلے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن میں 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کیا گیا، جبکہ وہاں قرۃالعین میمن کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ لگا دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی، عمرانہ توقیر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، محمد عثمان خالد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور سیف اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter