ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جیلوں میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبہ پنجاب کی جیلوں میں شدید گرمی کے باعث قیدیوں اور عملے کو ہیٹ اسٹروک کے خطرے کا سامنا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں قیدیوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

latest urdu news

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرکوں میں بجلی سے چلنے والے کولر اور چلر فوری فعال حالت میں لائے جائیں اور خراب آلات کی مرمت یقینی بنائی جائے۔

واچ ٹاورز پر تعینات عملے کے لیے بریکٹ فین اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، جیل کے کچن کو زیادہ سے زیادہ ہوادار بنایا جائے۔

دھوپ میں کام کرنے والے قیدیوں کے لیے چھتریوں کا بندوبست کیا جائے اور جیل کے ڈاکٹرز قیدیوں کو گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter