ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

latest urdu news

اس موقع پر شبلی فراز، اسد قیصر اور دیگر کارکنان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے دریافت کیا کہ چودھری پرویز الٰہی صاحب کو کیا ہوا ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں 4 ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی محنت رنگ لے آئی اور پولیس کی 10 ٹیموں نے بڑی ہی جاں فشانی کیساتھ خاتون پھل فروش کا مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق خاتون تھانہ کوہسار کے علاقے ایف -6 میں فروٹ کی ریڑھی لگاتی ہے، خاتون کیساتھ اس کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہوتا ہے، 31 اگست کو گاڑی میں سوار ملزمان کی جانب سے خاتون کا بچہ اغوا کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter